اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مقبوضہ فلسطین میں ایتھوپیائی نژاد یہودیوں نے جلوس نکال کر صیہونی حکومت کی امتیازی اور نسل پرستانہ پالیسیوں کی مذمت کی ہے-
موصولہ رپورٹ کے مطابق ایتھوپیائی نژاد یہودیوں نے جمعرات کے دن مقبوضہ فلسطینی سرزمینوں میں احتجاجی جلوس نکال کر صیہونی حکومت کی پالیسیوں کےخلاف اپنی برہمی کا اظہار کیا- صیہونی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ان پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد ایتھوپیائی نژاد یہودی زخمی ہو گئے- واضح رہے کہ چند دن قبل ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں صیہونی پولیس اہلکار ایک ایتھوپیائی نژاد فوجی کو زد و کوب کرتے نظر آ رہے تھے- اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف ایتھوپیائی نژاد یہودیوں کے مظاہرے شروع ہو گئے ہیں- مقبوضہ فلسطینی سرزمینوں میں ایتھوپیائی نژاد یہودیوں کی تعداد تقریبا ایک لاکھ پینتیس ہزار ہے لیکن وہ غربت کا شکار ہیں اور ان میں سے صرف آدھی تعداد انٹر تک تعلیم حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲